۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دیدار رئیسی با خانواده شهید امنیت آرمان علی‌وردی

حوزہ/ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے حالیہ فسادات میں شہید ہونے والے بسیجی شہید آرمان علی وردی کے اہل خانہ سے شب یلدا کے موقع پر ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کی شام شب یلدا کی مناسبت سے حالیہ رونما ہوئے واقعات کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکار شہید آرمان علی وردی کے اہل خانہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں ایرانی صدر نے ایسے بچے کی پرورش کرنے پر اس عظیم شہید کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمان شہادت سے پہلے آپ کے عزیز تھے لیکن آج وہ ملت ایران کے عزیز ہیں۔

حجت الاسلام رئیسی نے کہا کہ شہادت، شہداء کی تاریخ کو ہمیشہ کیلئے دائمی اور ابدی بناتی ہے۔

واضح رہے کہ شب یلدا ایرانی شمسی سال کی سب سے بڑی رات ہے، اس رات ایرانی اپنے عزیز و اقارب کے گھر جا کر ایک دوسرے کی احوال پرسی کرتے ہوئے صلہ رحمی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی وہاں کے شہداء کی بدولت ہوتی ہے اور ایران میں شہداء کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .